پی آئی اے میں انتظامی بہتری کیلئے ای آر پی سسٹم کا نفاذ

پی آئی اے میں انتظامی بہتری کیلئے ای آر پی سسٹم کا نفاذ

  

لاہور (پ ر)پی آئی اے نے اپنے انتظامی امور کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ای آر پی سسٹم((ERPکا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔اس نئے اور جدید سسٹم کو لاگو کرنے کی ذمہ داری پاکستان کی صف اول کی آئی ٹی کمپنی انفوٹیک گروپ کو دی گئی جس نے ای آر پی سسٹم کو مقررہ وقت سے پہلے لاگو کیا ۔ اس نئے کے نظاظ سے پی آئی اے ایوی ایشن انڈسٹری میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گااور اپنے انتظامی امور کو حکمت عملی کو نئے تقاضوں کے مطابق چلا سکے گا۔ اس سلسلے میں پی آئی اے ٹریننگ سنٹرکراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی آئی اے کے سی ای او بیرنڈ ہلڈن برانڈتھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب ہلڈن نے کہا کہ پی آئی اے کے لیے اس نئے نظام کو اپنے آج اور کل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لاگو کرنا بہت ضروری تھا۔ اس نظام کے تحت ہمیں اپنے انتظامی امو ر کو جدید تقاضوں، شفاف اور آسان طریقوں سے چلانے میں مدد ملے گی۔س تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے نظام کے نفاظ کے لیے پی آئی اے کا کردار مثالی ہے۔ میں ائیر لائن کی تمام انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کا لگایا ہوا پودا ایک دن قد آور درخت بن جائے گا اور صارفین پی آئی اے کی انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر پائیں گے۔ تقریب میں پی آئی اے اور انفوٹیک کے اعلیٰ عہدہ داران، ملازمین نے اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -