ٹریفک روانی کی بہتری وارڈنزکی محنت کانتیجہ ہے،سیداحمدمبین

ٹریفک روانی کی بہتری وارڈنزکی محنت کانتیجہ ہے،سیداحمدمبین

  

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سیداحمدمبین نے کہا ہے کہ شہر میں احتجاجی ریلیوں کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک منظم اور رواں دواں رہی ۔ٹریفک وارڈنز ٹریفک روانی کو یقینی بناتے ہوئے دکھائی دیئے۔تمام ٹریفک افسران اور وارڈنز کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر صور ت شہریوں کو سڑکوں پربہترین سفری سہولیا ت فراہم کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین کی طرف سے ایوان اقبال سے شملہ پہاڑی تک احتجاج اور والٹن کے علاقہ مکینوں کا قینچی فیروز پور روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کی اطلاع پر 200سے زائد اضافی ٹریفک وارڈنز نے ڈائیورشنز قائم کرکے ٹریفک بہاؤ کو برقرار رکھااور ٹریفک کو جام نہ ہونے دیا۔

مزید :

علاقائی -