شالیمار ، 30سالہ شہری گھر کیباہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

شالیمار ، 30سالہ شہری گھر کیباہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

  

 لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شالیمار میں بہن کے گھر3ماہ سے رہائش پذیر30سالہ شخص نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے ہلاک ہو گیا ۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وانے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔بتا یا گیا ہے کہ والٹن روڈ کا رہائشی 30سالہ نثار احمد جو کہ مقامی فیکٹری میں درزی کا کام کر تا تھا اور شالیمار کے علاقہ میں واقعہ بھیگوال میں اپنی بہن کے گھر تین ماہ سے رہائش پذیر تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روزنثا ر گھر سے با ہر گیا کے گھا ت لگا ئے نا معلوم مو ٹر سائیکل سوارو ں نے اسے فائر نگ کر کہ قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پو لیس کا کہاہے کہ ڈکیتی ،مزاحمت سمیت تمام پہلوں پر تفتیش کی جارہی ہے،پولیس ذرائع کاکہناکاہے کہ لڑکی کامعاملہ لگتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -