جی ٹی روڈ پر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،10افراد زخمی

جی ٹی روڈ پر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،10افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر راوی ریان کے قریب مسافر ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر ویگن مریدکے کے سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ راوی ریان سٹاپ کے قریب اچانک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دس کے قریب مسافر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہسپتال مریدکے پہنچا دیا ۔
دس افراد زخمی

مزید :

علاقائی -