مکان کی چھت تلے دب کرہلاک ہونے والے ماں بیٹاسپردخاک

مکان کی چھت تلے دب کرہلاک ہونے والے ماں بیٹاسپردخاک

  

لا ہور (اپنے کر ائم ر پو رٹر سے)با غبانپو ر ہ میں ایک روز قبل موسلا دھاربارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر نے سے جا ں بحق ہو نیو الے ماں بیٹا جاں کی لا شوں کو پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کر بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔لا شیں گھر پہنچنے پر کہرام بر پا ہو گیا بعدازا ں متو فین کو سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ با غبا نپو ر ہ کے علاقہ داروغہ والا افشاں پاک میں ایک روز قبل ہو نے والی مو سلا د ھا ر بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی۔حادثے میں چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس میں نو ر ، عظمیٰ ، عا طف اور علیم شامل ہیں ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورملبے تلے دبے افرادکوباہرنکال کرمیوہسپتا ل میں منتقل کیا۔ جہاں پینتیس سالہ عظمیٰ اوراسکا دس سالہ بیٹا عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے تھے۔دوسری جا نب زخمی نور کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا تی ہے جبکہ علیم کو ابتدا ئی طبی امدا د کے کے بعد ہسپتا ل سے فا رغ کردیا گیا ہے ۔واقع کے بعد ایم پی اے وحید گل بھی انتظامیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جن کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقع کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندان کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -