ایل پی جی کی 2فروری کو نیلامی روک دی گئی، وفاقی حکومت، وزارت پٹرلیم کو نوٹس

ایل پی جی کی 2فروری کو نیلامی روک دی گئی، وفاقی حکومت، وزارت پٹرلیم کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد جمیل نے 2فروری کو ہونے والی ایل پی جی کی نیلامی روکتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔فاضل عدالت نے گیس کمپنی کی جانب سے نیلامی کے خلاف دائر درخواست پرحکم امتناعی جاری کیا، درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے بتایا کہ دو فروری کو ایل پی جی کی نیلامی جارہی ہے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جبکہ ایل پی جی کے بارے میں پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاجس پر عدالت نے ایل پی جی کی دو فروری ہونے والی نیلامی روکتے ہوئے وفاقی حکومت کے ساتھ وزارت پیٹرولیم کوبھی 30 جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

نیلامی روک دی

مزید :

صفحہ آخر -