ہائیکورٹ کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کا حکم

ہائیکورٹ کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کا ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ارکان اسمبلی کی شمولیت کے لئے قانون میں ترمیم کردی ہے،اس سلسلے میں سرکاری وکیل کے بیان کے بعد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب ایجوکیش فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کا حکم دے دیا۔فاضل جج نے یہ حکم مقامی وکیل چودھری شعیب سلیم کی درخواست نمٹاتے ہوئے جاری کیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیں ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں،قانون کے تحت ارکان اسمبلی کو یہ عہدہ تفویض نہیں کیا جاسکتا ،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فاؤنڈیشن سے متعلقہ قانون میں ترمیم کردی گئی ہے جس کے تحت ارکان اسمبلی کو بھی بورڈ آف ڈائریکٹرزکا حصہ بنایا جاسکتا ہے ،نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ترمیم شدہ قانون کے تحت تعینات کیا جائے گا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور رانا افضل بورڈ ممبرز کے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں جس پر درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ قانون میں ترمیم ایم پی اے انجینئر قمرالاسلام راجہ کو بچانے کے لئے کی گئی تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے ایک ماہ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل کا حکم دے دیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -