قصور:نیشنل ایکشن پلان کے تحت 19ملزم گرفتار

قصور:نیشنل ایکشن پلان کے تحت 19ملزم گرفتار

  

قصور ( بیورو رپورٹ)ضلع قصور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تسلسل سے جاری ہے گزشتہ روز کریک ڈاؤن کے دوران پانچ خطرناک اشتہاریوں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا کرایہ داری ایکٹ اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھی متعدد مقدمات درج کرلیے گئے تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے ڈی پی اوسید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوؤں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث5خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے65شراب کی بوتلیں ، ڈیڑھ کلو چرس اور ایک چالو بھٹی برآمد کی،4قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کی جبکہ4 ملزمان کے قبضہ سے3عددپسٹل اور ایک بندوق برآمدکر لی۔

کے مختلف دفعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 27،سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 21اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر 4مقدمات بھی درج کیے گئے۔

19ملزم گرفتار

مزید :

علاقائی -