فیروز والہ:جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 14سالہ لڑکی جاں بحق

فیروز والہ:جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 14سالہ لڑکی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک چودہ سالہ لڑکی جاں بحق اور بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مظفر گڑھ کے رہائشی ضیاء الرحمن اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے لاہور آ رہے تھے جب کھوڑی کے قریب پہنچے تو کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار سوار چودہ سالہ لڑکی (ش) جان بحق ہوگئی اور تین افراد زخمی ہو گئے کالا خطائی روڈ کار اور ٹرک کے حادثے میں کار سوار میاں بیوی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ منڈھیالی کے قریب دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔
لڑکی جاں بحق

مزید :

علاقائی -