سندرمیں فیکٹری کے باتھ روم سے چینی شہری کی نعش برآمد

سندرمیں فیکٹری کے باتھ روم سے چینی شہری کی نعش برآمد

  

لاہور(وقائع نگار) سندر میں بیسٹ پلاسٹک اینڈ پرنٹنگ پیکجز فیکٹری کے باتھ روم سے 45 سالہ چینی شہری کی لاش برآمد، پولیس نے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔بیسٹ پلاسٹک اینڈ پرنٹنگ پیکجز فیکٹری کے باتھ روم میں 45 سالہ چینی شہری ہوکن جانشن پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ ہوکن جانشن ایک سال سے فیکٹری میں ملازمت کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری کی لاش باتھ روم سے ملی ہے اور مرنے والے کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ موت کی اصل وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیاہے۔

مزید :

علاقائی -