نواں کوٹ، میڈیکل رپورٹ میں دوشیزہ سے بداخلاقی کی کوشش ثابت

نواں کوٹ، میڈیکل رپورٹ میں دوشیزہ سے بداخلاقی کی کوشش ثابت

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نواں کوٹ میں بد اخلا قی کا نشانہ بنے والی دوشیزہ کی ابتدا ئی میڈیکل ر پو رٹ میں بد اخلا قی کی کو شش ثا بت ہو گئی ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ گرفتا ر ملزم عمر کا کہنا ہے کہ دو نو ں میں پرا نی د وستی ہے زبر دستی کچھ نہیں کیا گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ نواں کوٹ میں ایک روز قبل پو لیس کو اطلا ع ملی کے محلہ کے اوباش عمر نا می نوجوان نے15سالہ ر میشاہ کو بدا خلا قی کا نشانہ بنا ڈا لا ہے جس پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لڑ کی کو میڈ یکل کیلئے ہسپتا ل میں منتقل کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا تھا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کے متا ثر ہ کے بھا ئی کی جا نب سے در خواست پر کا رروا ئی عمل میں لا ئی گئی ۔گزشتہ روز لڑ کی کی ابتدا ئی میڈیکل ر پو رٹ وصو ل ہو ئی جس میں بد اخلاقی کی کو شش ثابت ہو گئی ہے ۔اصل ر پو رٹ چند روز میں سامنے آئے گئی جس میں واضح ہو جا ئے گا کہ لڑ کی کے ساتھ بد اخلا قی ہو ئی ہے یا نہیں ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی ر پو رٹ پر ملزم کی گرفتا ر ی ڈا لا دی گئی ہے اور ملزم ر یما نڈ پر ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کے ملزم نے دوران تفتیش بتا یا ہے کہ ر میشاہ کے ساتھ 2سال سے دوستی ہے اسکے ساتھ کو ئی زبر د ستی نہیں کی ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے اصل حقائق جلد واضح ہو جا ئیں گئے ۔

مزید :

علاقائی -