مریدکے :سبزی منڈی سے 30سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

مریدکے :سبزی منڈی سے 30سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

  

مریدکے(نامہ نگار) نا معلوم افراد نے تیس سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش سبزی منڈی کی ویران دکان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے 30سالہ خاتون کے سر میں گولی مار قتل کر دیا اور نعش جی ٹی روڈ جلا ل ٹاؤن پر قائم سبزی منڈی کی ویران دکان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔مقتولہ کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے اطلاع پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو بد اخلاقی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے تاہم پولیس نے اس امکان کو رد کیا ہے۔

لاش برآمد

مزید :

علاقائی -