’’ہائیڈرو کلورو فلوروکاربن کا پاکستان سے خاتمہ‘‘ کے موضوع پرخصوصی سیمینار

’’ہائیڈرو کلورو فلوروکاربن کا پاکستان سے خاتمہ‘‘ کے موضوع پرخصوصی ...

  

لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام منسٹری آف کلائمیٹ چینج حکومت پاکستان کے اشتراک سے ’’ہائیڈرو کلورو فلوروکاربن(ایچ سی ایف سی) کا پاکستان سے خاتمہ‘‘ کے موضوع پرخصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، منسٹری آف کلائیمیٹ چینج کے جوائنٹ سیکرٹری افتخار الحسن شاہ گیلانی، ڈاکٹر ضیغم عباس، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سے لقمان ملک، فیکلٹی ممبران ، محققین اور طلباؤ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد نے مہمانوں کا استقبال کرنے کے بعد ڈاکٹر فائزہ مظہر کے ساتھ موضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار الحسن شاہ گیلانی نے منسٹری آف کلائیمیٹ چینج حکومت پاکستان کے اس سلسلے میں اقدامات پر روشنی ڈالی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -