گرینڈ ٹیچرز الائنس اساتذہ کے اجتماعی مفاد کا تحفظ اولین ترجیح سمجھتا ہے،ظفر جمیل

گرینڈ ٹیچرز الائنس اساتذہ کے اجتماعی مفاد کا تحفظ اولین ترجیح سمجھتا ہے،ظفر ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گرینڈٹیچرز الائنس پنجاب کے چیئرمین ظفر جمیل ، سیدسجاد اکبر کاظمی، رانا سلطان محمود، رانا عطاء محمد، ظفر اقبال ، محمد اسلم گھمن اور رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ گرینڈ ٹیچرز الائنس اساتذہ کے اجتماعی مفاد کے تحفظ کو اولین ترجیح سمجھتا ہے اور ہر اس قدم کی ہر سطح پر مکمل حمایت کرے گا۔جو اساتذہ کے لئے اُٹھایا جائے۔ امتحان کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کی کامیابی کے لئے ہر ضلع کو ہدایت جاری کی جا رہی ہے کہ فوری طور پر اجلاس عام منعقد کرکے صورتحال کا بھر پور اور بے لاگ جائزہ لیا جائے۔

اور مرکز کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا جائے تا کہ ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل کا فور ی اعلان کیا جا سکے۔ گرینڈ ٹیچرز الائنس مذاکرات کیلئے موجود ہ صورتحال میں دستیات حکومتی ذمہ داران کی صلاحیت اور اختیار کی محدودیت سے بخوبی آگاہ ہے۔

لہذا کسی ٹھوس یقین دہانی کے بغیر کسی مذاکرات کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں۔ اس وقت اساتذہ کا مفاد بھر پور اور حقیقی جدو جہد میں ہی ہے جسے اساتذہ کا قطعی اعتماد حاصل ہو۔انشاء اللہ آئندہ آنے والے دنوں میں احتجاجی تحریک کو زیادہ موثر اور زیادہ بہترین انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -