نصاب تعلیم میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو شامل کیا جائے ،عامر چشتی

نصاب تعلیم میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو شامل کیا جائے ،عامر چشتی

  

لاہور (پ ر) عامر چشتی چیئرمین خدمت آدم ٹرسٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں نصاب تعلیم میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو شامل کرے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء اور اساتذہ کرام کا یہ اولین فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ اس مہم میں حصہ لیں ۔

اس ملک کو گلوبل کنٹری بنانے کیلئے ہمیں حکومتی سطح پر تعاون بہت ضروری ہے تاکہ منشیات کے خلاف یک روح اور یک جاں ہوکر اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے۔

تاکہ نئی نسل کو اس لعنت سے چھٹکارا مل سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام صوبائی حکومتوں کو اس میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -