جعل سازی کا مقدمہ ، ایک مجرم کو16دوسرے کو 1سال کی قید

جعل سازی کا مقدمہ ، ایک مجرم کو16دوسرے کو 1سال کی قید

  

 لاہور(نامہ نگار)آٹھ لاکھ کے ٹریول چیک جعل سازی سے کیش کرانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم علی ناصر کوبینکنگ کورٹ نے 16سال جبکہ مجرم کامران کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنادیا ہے ۔عدالت میں ایف اائی اے نے مردان یو بی ایل برانچ سے 8لاکھ کے گمشدہ ٹریول چیک یو بی ایل بادامی باغ لاہور برانچ سے جعل سازی سے کیش کرانے والے ملزمان کاچالان پیش کررکھاتھا۔ عدالت میں سماعت کے دوران ناصر علی چودھری فرار ہوگیا جبکہ کامران عدالت میں پیش ہوتا رہا،عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر مجرم کامران کو ایک سال قید اور ً 5ہزارروپے جرمانہ جبکہ دوسرے مجرم علی ناصر کو 16سال قید اور 24لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،فاضل جج کی جانب سے مجرم علی ناصر کو یہ سزا اس کی عدم موجودگی میں دی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -