200سے زائد ملزموں کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم

200سے زائد ملزموں کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج عابدحسین قریشی نے معمولی جرائم میں ملوث 200سے زائد ملزموں کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیاہے۔سیشن جج لاہور کی جانب سے لاہور کے تمام جوڈیشل افسران کو اس ضمن میں مراسلہ بھی بھجوا دیا گیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چار روز پہلے ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ نے 200سے زائد ایسے ملزموں کی نشاندہی کی ہے جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں اور ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرنے کو بھی تیار ہیں لیکن ان کے مقدمات نہیں نمٹائے جا رہے، مراسلے میں تمام جوڈیشل افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قید معمولی جرائم میں ملوث 200سے زائد ملزموں کے مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور مقدمات کے جلد فیصلے کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -