خاتون کومبینہ طور پربداخلاقی پرمجبور اور تشدد کرنیوالے پٹواری کے خلاف رپورٹ طلب

خاتون کومبینہ طور پربداخلاقی پرمجبور اور تشدد کرنیوالے پٹواری کے خلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے نیازی اڈے کی رہائشی خاتون فرزانہ کومبینہ طور پر غلط کاموں پر مجبور کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنائے والے پٹواری کے خلاف دائر درخواست پرایس ایچ او تھانہ شیرا کورٹ سے آج 28جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں نیازی اڈے کی رہائشی خاتون فرزانہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کو پٹواری وارث غلط تعلقات قائم کرنے پر مجبورکرتا ہے انکار پر تشدد کرتا ہے ،اس نے اس کے گروی رکھنے کے کاغذات چھین کر اس کا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اب وہ کسی دوسرے گھر میں پناہ لئے ہوئے ہے، مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہے کہ دوستی کرلو ورنہ علاقے میں نہیں رہنے دے گا۔عدالت سے استدعا ہے کہ وارث پٹواری کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -