اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس ، مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر کارروائی پھر ملتوی

اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس ، مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت پر کارروائی پھر ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے اداکارہ قسمت بیگ قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل کی درخواست ضمانت پر کارروائی ایک بار پھر 4فروری تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قسمت بیگ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم رانا مزمل کی درخواست کی سماعت ایک بار پھر مدعی کی طرف سے ان کے وکیل نے بحث کے لیے وقت مانگ لیا عدالت میں درخواست ضمانت پر فاضل جج نے تھانہ ہربنس پورہ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا لیکن استغاثہ کی طرف سے وکیل نے عدالت سے بحث کے لیے مہلت طلب کرلی۔رانا مزمل اور دیگر تین ملزمان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے مقدمہ درج کیا رانا مزمل پر قتل کرانے اور دیگر تین ملزمان پر قتل کرنے کا الزام ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -