فلمسٹار میرا کی والدہ کی بریت درخواست پر سماعت 11فروری تک ملتوی

فلمسٹار میرا کی والدہ کی بریت درخواست پر سماعت 11فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے پلاٹ سکینڈل کیس میں فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی بریت کی درخواست پر سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ،سید بدر، طیب بخاری کے خلاف کاہنہ کا پلاٹ ہتھیانے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے اس چالان میں تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔ عدالت میں دوران سماعت شفقت زہرہ اور دیگر ملزمان کی طرف سیبری کرنے کی درخواست دائرکی گئی جس پر عدالت نے وکلا کوبحث کے لئے طلب کیا۔

،عدالت میں بری کرنے کی درخواست پر بحث ہونی تھی دو ملزمان حاضر تھے جبکہ شفقت زہرہ کی طرف سے بیماری کی درخواست پیش کردی گئی جس پر عدالت نے سماعت 11فروری تک ملتوی کردی ہے،فاضل عدالت نے آہندہ تاریخ پر وکلا کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔