گورنمنٹ ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘ جوہر ٹاؤ ن کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘ جوہر ٹاؤ ن کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘ جوہر ٹاؤن‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین‘ شاد باغ‘لاہور‘ینگ سکالرز سکول‘ نئی آبادی‘ راجباہ روڈ‘لاہور‘رافیہ گرائمر سکول‘ گلشن پارک‘ مغلپورہ‘لاہور‘عزیز پبلک سکول‘ کالا خطائی روڈ‘ بڑتھ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد386تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -