چھوٹے تعلیمی اداروں کیلئے واک تھرو گیٹ لگانا مشکل ،ٹیکس ختم کئے جائیں، ادیب جاوانی

چھوٹے تعلیمی اداروں کیلئے واک تھرو گیٹ لگانا مشکل ،ٹیکس ختم کئے جائیں، ادیب ...

  

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی، تنظیم کے رہنما ملک خالد، سیکرٹری جنرل امجد علی، سینئر نائب صدور کاشف ادیب، ثناء اللہ ثانی، جاوید انجم، ملک منیب اور پنجاب تنظیم کے صدر چودھری واحد احمد نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں پاکستان کے تعلیمی اداروں پر مختلف نوعیت کے اب تک 734 حملے ہوچکے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے دہشت گردوں سے فی الحال محفوظ ہیں، لیکن دہشت گردوں کا پنجاب کے سکولوں پر حملہ کرنے کا تھریٹ جاری ہے۔حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو واک تھرو گیٹ لگانے کے بھی احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ چھوٹے تعلیمی اداروں کیلئے دو اڑھائی لاکھ روپے کا واک تھرو گیٹ لگانا بہت مشکل ہے۔ لہٰذا حکومت نے سکیورٹی کے تمام انتظامات پرائیویٹ سکولوں پر ڈال دئیے ہیں اگر پرائیویٹ سکولوں کے مالکان اور شہری انفرادی طور پر اپنی جان و مال کے تحفظ کا خود پابند ہے تو پھر حکومت کا سکیورٹی اداروں پر سالانہ اربوں روپے خرچ کرنے کا کیا جواز بنتا ہے؟ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کی ساری ذمہ داری پرائیویٹ سکولوں پر ڈال دی ہے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ پولیس کو روکے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کے تحفظ اور تقدس کو پامال نہ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -