راستہ بلاک کرنے پر 4رکشہ ڈرائیوروں پر جرمانہ

راستہ بلاک کرنے پر 4رکشہ ڈرائیوروں پر جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چلڈرن ہسپتال کا راستہ بند کرنے کے مقدمات میں ملوث 4رکشہ ڈرائیوروں پر جرمانہ عائدکر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شریف ڈوگر کے روبرو نصیر آباد پولیس نے ملزمان عرفان، فریاد، وقار اور علی کے خلاف درج مقدمات کے چالان پیش کئے۔

، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے چلڈرن ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر مسافروں کو بٹھانے کے لئے رکشے روک رکھے تھے جس سے ہسپتال میں جانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کا راستہ بند ہو گیا ، پراسکیوشن نے مزید دلائل دیئے کہ ملزمان کی وجہ سے ہسپتال جانے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو گی لہٰذا بری کیا جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملوث 4 رکشہ ڈرائیورز پر ایک ایک ہزار روپے فی کس جرمانہ عائدکر دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -