خراب ذہنی توازن کی حامل خاتون کومینٹل ہسپتال بھجوانے کا حکم

خراب ذہنی توازن کی حامل خاتون کومینٹل ہسپتال بھجوانے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے خراب ذہنی توازن کی حامل خاتون کومینٹل ہسپتال بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو تھانہ ٹاؤن شپ کے سب انسپکٹر نے خراب ذہنی توازن کی حامل 45سالہ خاتون کو پیش کیا۔

اور بتایا کہ 25جنوری کے دن اللہ ہو چوک کے رہائشیوں نے پولیس ایمرجنسی پر پاگل خاتون کی اطلاع دی کہ جو شہریوں کو تنگ کر رہی ہے، جس پر پولیس نے خاتون کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اپنا نام اور گھر کا ایڈریس بھی نہ بتا پائی اور نہ ہی خاتون کے کسی وارث یا رشتہ دار نے خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کروائی ہے۔ انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ خاتون کو ایدھی ہومز ٹاؤن شپ میں بھی داخل کروانے کی کوشش کی لیکن ایدھی ہومز نے خاتون کو علاج کے لئے مینٹل ہسپتال بھجوانے کا مشورہ دیا ہے ،خاتون کو مینٹل ہسپتال داخل کروانے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے مذکورہ خاتون کو مینٹل ہسپتال بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -