10ملزموں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردیدیا گیا

10ملزموں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 10ملزموں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے گلشن راوی اور رنگ محل کے تھانوں میں گراں فروشی، ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی اور شراب نوشی کے مقدمات میں ملوث ملزم نعیم اقبال، عبدالستار، ہاشم، سجاد، جاوید، غلام رسول، نور محمد، حسنین خلیل شاہ، ممتاز اور ارسلان محمود کو طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے گلشن راوی اور رنگ محل کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کے ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ تمام اشتہاری ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔