منشیات کے مقدمات کا چالان پیش نہ کرنے پر شو کاز نوٹس

منشیات کے مقدمات کا چالان پیش نہ کرنے پر شو کاز نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات کے مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر تھانہ گوالمنڈی کے ایس ایچ او اورانچارج انویسٹی گیشن کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 2فروری کو طلب کر لیاہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی کی جانب سیتھانہ گوالمنڈی کے ایس ایچ او اورانچارج انویسٹی گیشن کوبھجوائے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ستمبر اور نومبر 2016ء سے منشیات کے دو مقدمات درج ہیں لیکن دونوں مقدمات کیچالان عدالت میں پیش نہیں کئے گئے،شو کاز نوٹس میں مزیدکہاگیا ہے کہ قانون کیمطابق متعلقہ ایس ایچ او ہرمقدمہ کا چالان چودہ روزمیں پیش کرنے کا پابند ہے لیکن ایس ایچ کی پیشہ وارانہ غفلت کے باعث مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا رہے، شوکاز نوٹس میں تھانہ گوالمنڈی کے دونوں افسروں کو 2فروری کو جواب سمیت عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -