مچلکوں کے عوض ملزم رہا

مچلکوں کے عوض ملزم رہا

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی آئی ڈی کے ذریعے فیس بک پرخاتون کی تصاویراپ لوڈ کرنے اور غیر اخلاقی میسجز کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم معین کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔

، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے مقدمہ سے متعلق تفتیش مکمل کر لی ہے ،ملزم معین کو جیل بھیج دیا جائے، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ناصر علی کی درخواست پر ملزم معین کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات قانون کے مطابق قابل ضمانت جرم میں شمار کئے جاتے ہیں ،ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کومذکورہ بالاضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -