نادہندہ 9 کمپنیوں اور شہریوں سے ریکوری کیلئے بینکنگ عدالت میں کیسز دائر

نادہندہ 9 کمپنیوں اور شہریوں سے ریکوری کیلئے بینکنگ عدالت میں کیسز دائر

  

لاہور(نامہ نگار)مالیاتی اداروں نے نادہندہ 9 کمپنیوں اور شہریوں سے قرض کی ریکوری کے لئے بینکنگ عدالت سے رجوع کرلیا۔بینکنگ عدالت میں دائر کئے گئے ریکوری کے دعوؤں میں بینک نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کرنے کی استدعا کی گئی، فرسٹ نیشنل بینک مضاربہ کی جانب سے بینک ڈیفالٹر ایم ٹیکس لمیٹڈ کے خلاف تین کروڑ ساٹھ لاکھ ، بینک آف خیبر کی جانب سے مدنی گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی، حبیب بینک اور الائیڈ بینک کے ریکوری کے دعوے پر شہریوں محمد اکبر مانیکا اور محمد ایوب کے خلاف تین لاکھ انیس ہزار اور چھ لاکھ اکیس ہزار کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔ میسرز چناب لمیٹڈ کے خلاف فرسٹ نیشنل بینک مضاربہ نے چار کروڑ چونسٹھ لاکھ کی ریکوری کے لئے عدالت سے رجوع کیا ۔

جبکہ سلک بینک نے علی پیٹرولیم سی این جی سٹیشن کے خلاف چار کروڑ اٹھائیس لاکھ کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی۔ نیشنل بینک نے تین نادہندگان مسز فرہند سعید، سرفراز اور عارف تسنیم کے خلاف بار لاکھ اور گیارہ گیارہ لاکھ کی ڈگریاں جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -