ناکافی شواہد،شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملزم بری

ناکافی شواہد،شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناکافی شواہدکی بنیاد پر شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو بری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محکمہ پراسکیوشن ملزموں کے خلاف مقدمات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک کے روبر چوہنگ اور موچی گیٹ پولیس نے ملزم منظور، نور احمد، کامران اور مون کے خلاف مقدمات کے چالان پیش کئے، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایاکہ پولیس نے چاروں ملزموں سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کیں، ملزموں کے پاس شراب لیجانے کے پرمٹ بھی نہیں ہیں ،چاروں ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالتی استفسار پر پراسکیوٹر ملزموں سے برآمد ہونے والی شراب کی فرانزک رپورٹ پیش نہ کر سکے جس پر عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو بری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محکمہ پراسکیوشن ملزموں کے خلاف مقدمات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -