ون ویلنگ کے مقدمہ میں ایک ہزار روپے جرمانہ

ون ویلنگ کے مقدمہ میں ایک ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عامر شریف ڈوگر کے روبرو نصیر آباد پولیس نے ملزم ابوبکر کے خلاف ون ویلنگ اور تیز رفتاری کا مقدمہ درج کیاتھا۔

کر کے چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نصیر آباد کے علاقہ میں ون ویلنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہا تھاجس سے سڑک پر جانے والے شہریوں کی جان کو خطرہ پیدا ہوا۔ پراسکیوشن نے دلائل دیئے کہ ٹریفک پولیس نے ملزم کو مشکل سے روک کر گرفتار کیا لہٰذا ملزم کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتاری کا جرم پہلی بار سرزد ہوا ہے اور آئندہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو گی لہٰذا بری کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا