غیر قانونی مکان کی تعمیر شروع کروانے کا مقدمہ ملزم کو2ہزار روپے جرمانہ

غیر قانونی مکان کی تعمیر شروع کروانے کا مقدمہ ملزم کو2ہزار روپے جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نقشہ کی منظوری کے بغیر مکان کی تعمیر شروع کروانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کے روبرو اچھرہ پولیس نے ملزم اسد کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اچھرہ کے علاقہ میں متعلقہ ٹاؤن سے مکان کے نقشہ کی منظوری حاصل کئے بغیر تعمیر شروع کر دی جس پر ٹاؤن میونسپل آفیسر نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، پراسکیوشن نے مزید دلائل دیئے کہ ملزم نے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکان کی تعمیر شروع کی ہے ،ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسد کے خلاف پہلے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے اور نقشہ کی منظوری حاصل کئے بغیر مکان کی تعمیر شروع کرنے کا جرم قبول کرتا ہے۔

لہٰذا بری کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد نقشہ کی منظوری کے بغیر مکان کی تعمیر شروع کروانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -