دعاعبادات کامغز اور قرب الٰہی کااہم ذریعہ ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی

دعاعبادات کامغز اور قرب الٰہی کااہم ذریعہ ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف دینی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دعاعبادات کامغز اور قرب الٰہی کااہم ذریعہ ہے۔دعا ایسی عبادت ہے جو اللہ کو سب سے زیادہ پسند ہے ۔دعاکی قبولیت کیلئے ضروری ہے کہ انسان کی غذا اور لباس حلال کمائی سے ہوناچاہیے۔ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ دعا خشوع و خضوع کے ساتھ کرنی چاہیے۔دعامانگنے سے انسان پر آنے والی مشکلات کوآسانیوں میں تبدیل کردیا جاتاہے۔کسی کی دعائیں نیکیوں کا خزانہ بن کر آخرت میں جمع کردی جاتیں ہیں۔ دعا مضطرب قلوب کے لئے سامان سکون، گمراہوں کے لئے ذریعہ ہدایت، متقیوں کے لئے قرب الٰہی کا وسیلہ اور گناہگاروں کے لئے اللہ کی بخشش ومغفرت کی ۔

بادِ بہار ہے۔دعا دنیوی اور اخروی حاجات وضروریات کی تکمیل کا زینہ ہے۔دعا غموں اور مصیبتوں کو دور کرنے کا عظیم ترین ذریعہ ووسیلہ ہے۔دعا قربت الہٰی کا وہ وسیلہ ہے جس سے بڑھ کر کوئی دوسرا وسیلہ نہیں۔ہمیں بحیثیت مسلمان ہر گھڑی اپنے خالق حقیقی کویاد کرتے رہناچاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -