ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،مولانا اسماعیل

ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے جامع مسجد بدر گارڈن ٹاؤن ،مولانا مفتی محمدراشد مدنی نے جامع مسجد کوثرلنڈابازار،مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد رحمانیہ نشترروڈ ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہرنے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔


عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا تن، من ، دھن سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء نے کہا یکم فروری کو آل پارٹیزقومی سربراہی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس منعقد ہوگی جس کے دعوت نامے تمام قائدین کو دے دیے گئے ہیں ۔قومی کانفرنس اتحاد امت کا عملی نمونہ ہوگی۔ کانفرنس میں حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف قومی قیادت مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔