ڈاکٹر سعید احمد عنایت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر منتخب

ڈاکٹر سعید احمد عنایت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر منتخب

  

لاہور ( پ ر )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبد الحفیظ مکی ؒ کی گزشتہ دنوں وفات کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آنیوالے عہدیداران و کارکنان کا ایک اہم اجلاس مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا جس میں باہمی مشاورت کے بعد انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کو مشترکہ طور پر مرکزی امیر اور مولانا عبد الحفیظ مکی کے بیٹے صاحبزادہ مولانا عبد الرؤف مکی کو سینئر نائب امیر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا کہ تمام مسلمان باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ نو منتخب مرکزی امیر کی قیادت میں ختم نبوت موومنٹ کے مقدس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر قادیانیت کا تعاقب کریں گے اور انہیں دعوت اسلام دینے میں ہر ذرائع استعمال کرینگے۔

تاکہ وہ واپس اسلام کے سچے مذہب اور سرور کائناتؐ کو آخری نبی تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ اپنے گھر لوٹ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد اور عزم کرتے ہیں کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور مولانا عبد الحفیظ مکی کے مشن کو نو منتخب امیر ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -