مدرس مسجد نبوی ؐحضرت الشیخ قاری بشیر احمد صدیقی کی بادشاہی مسجد آمد

مدرس مسجد نبوی ؐحضرت الشیخ قاری بشیر احمد صدیقی کی بادشاہی مسجد آمد

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مدرس مسجد نبوی ؐحضرت الشیخ قاری بشیر احمد صدیقی کی بادشاہی مسجد آمد اور خطبہ جمعہ حضرت قاری بشیرا حمد صدیقی مدظلہ کے صاحبزادے الشیخ قاری محمد محسن بشیرنے ارشاد فرمایا،امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضروت اس امر کی ہے کہ ہم سب من حیث القوم متحد ہوں اور دنیا بھر میں امت مسلمہ اور مسلم دنیا کی سلامتی اور استحکام پر ایک ہو جائیں ،سعودی عرب دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے اور امن و سلامتی کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے،جو کہ وقت کی ضرورت ہے آج ہم سب من حیث القوم بحیثیت مسلم پاکستانی اکٹھے ہیں، بعد ازاں مسجد نبویؐ کے مدرس حضرت الشیخ قاری بشیر احمد صدیقی مدظلہ نے نماز جمعہ کے بعد ملکی سلامتی اور امن و استحکام اور عالم اسلام،برما ، فلسطین ،شام ،یمن سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ کی زبوں حالی کیلئے خصوصی اجتماعی دعاء کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -