حکومتی اراکین نے اپوزیشن پر حملہ کر کے بوکھلاہٹ کا اظہار کر دیا ہے،مسرت جمشید

حکومتی اراکین نے اپوزیشن پر حملہ کر کے بوکھلاہٹ کا اظہار کر دیا ہے،مسرت ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ترقی کے نہیں بلکہ کرپشن کے مینار کھڑے کئے ہیں ،وزراء اور حکومتی اراکین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن پر حملہ کر کے اپنی بوکھلاہٹ کا اظہار کر دیا ہے لیکن ہمیں ایسے ہتھکنڈو ں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی وزراء اپنے محکموں کے امور سر انجام دینے کی بجائے پانامہ کیس میں شریف خاندان کے دفاع پر مامور ہیں۔

اس لئے تجویز ہے کہ تمام وزراتوں کو ’’ وزارت برائے پانامہ کیس دفاع ‘‘ سے تبدیل کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے جس طرح کا رویہ اپنایا گیا پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ،پانامہ کیس اپنے منطقی انجا م کی طرف بڑھ رہا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کرپشن کے بانی احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -