ٹرمپ نے نیٹو کو100 فیصد سپورٹ کرنیکی یقین دہانی کرائی:ویسامے ،ممکن ہے پیوٹن کیساتھ تعلقات بہتر نہ ہو سکیں : امریکی صدر

ٹرمپ نے نیٹو کو100 فیصد سپورٹ کرنیکی یقین دہانی کرائی:ویسامے ،ممکن ہے پیوٹن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال برطانیہ کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے پیوٹن کیساتھ تعلقات بہتر نہ ہوسکیں ،روس سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے کے ساتھ مشترکہ بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ اورامریکا کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں،میکسیکو کے صدرکیساتھ ایک گھنٹے تک فون پر بات ہوئی، میکسیکوکیساتھ تجارتی تعلقات پر بات چیت کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان نئے دورکاآغازہورہاہے،دونوں ممالک قانون کی عملداری کو اہمیت دیتے ہیں، انصاف ، امن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،ممکن ہے پیوٹن کیساتھ تعلقات بہتر نہ ہوسکیں،روس پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیٹوکو 100فیصد سپورٹ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیٹوکو 100فیصد سپورٹ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، تجارتی معاہدے دونوں ممالک کے قومی مفاد میں ہیں،روس پرپابندیاں برقرار رکھی جائیں،فوجی اور تجارتی تعلقات کو مزیدمضبوط کرناچاہتے ہیں، دونوں ممالک کیدرمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے دفاعی تعلقات بہترین ہیں، دونوں ممالک کو انتہا پسندی کے چیلنجز کا سامناہے،دونوں ممالک کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کا ترجمان ہونا چاہیے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -