مردم شماری ، 2لاکھ فوجی ڈیوٹی دینگے : جنرل باجوہ

مردم شماری ، 2لاکھ فوجی ڈیوٹی دینگے : جنرل باجوہ

  

 اولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری اور خانہ شماری کے منصوبے کی منظوری دیدی ،2لاکھ جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مردم شماری اور خانہ شماری کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے،2لاکھ جوان سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔پاک فوج کے جوان ملک کے تمام علاقوں میں جہاں ضرورت ہوگی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پاک فوج کے جوان حفاظتی انتظامات کیساتھ ساتھ دیگر آپریشنل ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔فوج ضرب عضب،کراچی آپریشن سمیت دیگر آپریشنل ڈیوٹی جاری رکھے گی۔واضح رہے مردم شماری 15مارچ سے شروع ہونی ہے جو 1998ء کے بعد اب ہوگی ،اس وقت بھی محمد نواز شریف ملک کے وزیر اعظم تھے،آئین کے تحت ہر 10سال بعد مردم شماری ہونا ضروری ہے ، یہ مردم شماری 20سال بعد ہونے جارہی ہے۔دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر اینا لیپل نے جمعہ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جرمن سفیر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خطے میں امن واستحکام کیلئے اس کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -