شوٹنگ کے دوران مظاہرین کا حملہ

شوٹنگ کے دوران مظاہرین کا حملہ
شوٹنگ کے دوران مظاہرین کا حملہ

  

جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی پر بھارتی شہر جے پور میں شہریوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں ان کے کپڑ ے پھاڑ دیئے گئے جبکہ ان پر تھپڑوں کی بارش بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم ’پدماوتی ‘کی شوٹنگ کیلئے راجستھان کے شہر جے پورے میں شوٹنگ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر اداکار شاہد کپور اور اداکارہ دپیکا پدوکون بھی موجود تھیں۔شوٹنگ کے دوران لوگوں کا ایک ہجوم آیا اور انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ کر دیا اور انہیں خوب پیٹا بھی۔مظاہرین کا کہناہے کہ یہ فلم کی کہانی حقیقت کے مترادف ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے گئے اور اس موقع پر ان کے گارڈز نے کشیدیگ کو کم کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔سنجے لیلا بھنسالی نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر کے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی درخواست کی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ شاہد کپور اور دپیکا پدوکون کس حال میں ہیں۔فلم کی شوٹنگ کیلئے سنجے لیلا بنسالی نے دونوں فلمی ستاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے

مزید :

صفحہ اول -