پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں

پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں
 پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں

  

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے راہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ایوان میں جو ہنگامہ ہوا ہے اگر اس کا ازالہ نہ کیا گیا تو آئندہ ڈیڑھ سال میں کبھی بہتری نہیں آئے گی ۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا ہے کہ ایک دن پہلے جو پارلیمنٹ میں ہوا پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ حکومتی وزراء کو صبرو تحمل سے کام لینا چاہئے اور اس طرح کی غنڈہ گردی اور نازیبا زبان کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ میں جھگڑے کا ازالہ نہ کیا گیا تو آئندہ ڈیڑھ سالہ حکومتی مدت میں بھی بہتری نہیں آئے گی۔ لہذا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر پارلیمنٹ کے تقدس کو بحال رکھنا چاہئے اور آئیندہ ایسے معاملات سے بچنے کے لئے سپیکر کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا ۔

مزید :

صفحہ اول -