احتساب سے کر پشن ختم ہو گی

احتساب سے کر پشن ختم ہو گی
 احتساب سے کر پشن ختم ہو گی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انساف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفاف احتساب ملک میں کر پشن سے ’’نجات ‘‘ثابت ہوگا ‘ اصولوں پرسمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ہم ظلم ‘ناانصافی اور لوٹ مار کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ‘عوام دشمن پالیسوں کے خلاف ہر فورم پر قومی امنگوں کی تر جمانی کی جائیگی ۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں ہم ہر وقت آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتے ہیں اور جب تک ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوگی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کے احتساب سے ملک نہ صرف جمہو ریت اور ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ شفاف احتساب سے ہی ملک کو کر پشن سے بھی نجات ملے گی ۔

مزید :

صفحہ اول -