بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی

بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی
 بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی

  

اسلام آباد/ کراچی (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اعلیٰ قیادت کی جانب سے بیرون ملک علاج کی پیشکش مسترد کر دی، گردوں کے عارضے کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں کئی کئی گھنٹے ڈائیلسزجاری ہے۔ ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں حافظ حسین احمد کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کئی ماہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں کچھ عرصہ قبل کراچی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لا کر آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج کیا، حافظ حسین احمد کے صاحبزادے ظفر حسین بلوچ نے سینئر صحافی نثار علی خان کو بتایا کہ طویل علاج اورگردوں کے ڈائلاسز کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اب بھی وہ ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -