امریکی کمپنی کا مسلمان ملازمین کو نماز کا وقفہ دینے سے انکار

امریکی کمپنی کا مسلمان ملازمین کو نماز کا وقفہ دینے سے انکار

  

نیویارک ( اے این این ) امریکی کمپنی نے مسلمان ملازمین کو نماز کا وقفہ دینے سے انکار کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع ٗجان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئر فراہم کرنیوالی کمپنی پر مسلمان ملازمین کو نماز کا وقفہ نہ دینے اور مذہبی آزادی سلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ کمپنی نے انہیں نماز کا وقفہ نہیں دیا جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ الزام ثابت ہونے پر کمپنی پر اڑھائی لاکھ ڈالرز جرمانہ ہو سکتا ہے۔انسانی حقوق کمیشن کے ڈپٹی کمشنر ہولس فش نے کہا کہ ہم نیویارک شہر میں کسی بھی قسم کی مذہبی تفریق برداشت نہیں کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -