اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ماسٹرمائنڈ عمران خان خود ہیں ، شاہ محمود محض مہرہ تھے: مسلم لیگ (ن)

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ماسٹرمائنڈ عمران خان خود ہیں ، شاہ محمود محض مہرہ ...

  

 اسلام آباد(اے این این ) مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے ماسٹر مائنڈ عمران خان خود ہیں ،شاہ محمود اور دیگر لوگ تو محض مہرہ تھے،عمران خان نے پہلے پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ کیا تھا اور کل اندر سے کیا گیا ہے ،ویڈیو شواہد موجود ہیں ،اقتدار کے انتشار کا عمران خان کا مقصد کامیاب نہیں ہونے دینگے،وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے؟،نواز شریف عدالت میں اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں اور عمران خان کے پاس اپنا جواب بھی نہیں وہ بھاگنے کے چکر میں ہیں۔جمعہ کو وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کی عادت ہے ، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے عمران خان کی سوچ ہے جس کے وڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں، سپریم کورٹ میں مخالفین کی جانب سے کاغذ لہرا کر کہا جا تا ہے یہ ثبوت ہیں اوران کیسز کا ذکر کیا گیا جن سے وزیراعظم بری ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مخالفین مریم نوازاوراسحاق ڈار سے خوف زدہ ہیں، اسحاق ڈارکی قابلیت کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے اسحاق ڈار ایسے کئی سوالات کے جواب دے چکے ہیں اسحاق ڈارجیسی قابلیت پی ٹی آئی کے کسی رکن میں نہیں۔وزیرمملکت نے کہا کہ ملک کی اعلی عدلیہ میں نواز شریف 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں جب کہ عمران خان سے صرف اپنا جواب نہیں دیا جا رہا وہ اب سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں یہ لوگ 2018 میں بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذہنی حالت مسترد شدہ شخص کی عکاسی کرتی ہے جس پر صرف افسوس ہی کیاجاسکتا ہے، پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے پیچھے بھی عمران خان کی سوچ ہے، ماضی میں انہوں نے پارلیمنٹ پرباہرسے حملہ کیا تھا اور گزشتہ روز گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اندر حملہ کیا ۔تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے وڈیو شواہد موجود ہیں۔اس موقع پر طلال چودھری نے کہا کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے،کل اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی عمران خان نے کی تھی شاہ محمود قریشی اور دوسرے لوگ تو محض مہرہ تھے ۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ۔ مائزہ حمید کہتی ہیں ہر جگہ لڑائی جھگڑے کا مقصد ترقی کا راستہ روکنا ہے ۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لیے ملک میں انتشار چاہتے ہیں ، انہیں مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مسلم لیگ( ن)

مزید :

صفحہ اول -