ایران ، پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل دونوں ممالک کے تعلقات کی ترجیح ہے ، علاؤالدین بروجردی

ایران ، پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل دونوں ممالک کے تعلقات کی ترجیح ہے ، ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایران کی اسلامی مجلس شوری کی خصوصی کمیٹی برائے امور خارجہ و قومی سلامتی کے چئیرمین علا و الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پایپ لائن کی تکمیل دونوں ممالک کے تعلقات کی ترجیح ہے،چہا بہار اور گوادر کے درمیان تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا، انسداد منشیات کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوا ہے سیکورٹی اور بارڈر کمیٹیوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے دونوں ممالک کے وزرا کے وفود کا بھی تبادلہ کیا جائیگا، پاکستان اور ایران کا فلسطین پر موقف یکساں ہے علاقائی ممالک روس چین پاکستان اور ایران کو اپنے باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہئے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران سرتاج عزیز اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی ہے پاکستان اور ایران کے گہرے تاریخی روابط ہیں دونوں ممالک نے مشکلات اور جنگوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیااس دورے کا مقصد تعلقات میں نئی راہیں تلاش کرنا ہے ایران پاکستان گیس پایپ لائن کی تکمیل دونوں ممالک کے تعلقات کی ترجیح ہے آئی پی گیس پائپ لائن ایران کی جانب سرحد کے ستر کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے چہا بہار اور گوادر کے درمیان تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا ان بندر گارہوں کو وسطی ایشیا اور چین سے ملایا جائیگا انسداد منشیات کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوا ہے سیکورٹی اور بارڈر کمیٹیوں پر بھی بات چیت ہوئی ہے دونوں ممالک کے وزرا کے وفود کا بھی تبادلہ کیا جائے گا تہران میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا کانفرنس میں شرکت کیلئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو دعوت دی ہے پاکستان اور ایران کا فلسطین پر موقف یکساں ہے علاقائی ممالک روس چین پاکستان اور ایران کو اپنے باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہئے افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہئے یہی وجہ ہے کہ شام کے بحران میں بھی شامی عوام کی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے پر زور دیا ایران دہشت گر دی کا بڑا شکار رہا ہے17 ہزار ایرانی دہشت گردی کا شکار رہے ہیں افغانستان میں بھی دہشت گرد ناکام ہوں گیعلاوالدین بروجردی نے کہا کہ ایران کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کو استعمال کرکے دونوں ممالک کے درمیان تناو میں کمی کر سکتے ہیں تاہم اس مقصد کیلئے دونوں ممالک کا متفق ہونا ضروری ہے قوی امید ہے کہ پاک ایران تعلقات بہتر ہوں گے دونوں ممالک کی قیادتوں کے دورے تعلقات کے فروغ کی خواہش کے عکاس ہیں پاک ایران تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر ہے تاہم حجم 5ارب تک بڑھائیں گے تجارت کا موجودہ حجم غیر تسلی بخش ہے، یمن کی سنجیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ نے بھی آواز اٹھائی ہے اس اتحاد مین شمولیت خارج از امکان ہے کوئی بھی اس اتحاد میں شامل ہونا پسند نہیں کرے گا،علاقائی ترقی کے پیش نظر بعض اتحاد قائم ہوں گے شام عراق اور روس کے ساتھ ملکر ایک تھنکنگ روم بنایا ہے جو کامیابی سے چل رہا ہے پاکستانی سینیٹرز نے پاکستان چین اور ایران کے اتحاد کی تجویز دی ہم نے تجویز پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے امریکہ کی نئی انتظامیہ انے کے بعد خطہ میں مزید تبدیلیاں بھی آئیں گی خلیج فارس کو وسطعی ایشیا کے ساتھ ریل کے ذریعہ ملایا گیا ہے ، پاک ایران سرحد پر دہشت گردی روکنے کیلئے مشترکہ سیکورٹی کمیشن موجود ہے کچھ عرصہ سے ان مسائل پر بات چیت کیلئے مشترکہ کمیٹی فعال نہ تھی مشترکہ کمیٹی کو فعال کرنے پر بھی بات ہوئی ہے علاو الدین بروجردی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر دونوں عالم اسلام کے اہم مسائل ہیں مسئلہ فلسطین دنیا کا اہم مسئلہ ہے مشرق و مغرب اس مسئلہ پر بات کر رہے ہیں سرزمین فلسطین پر تاریخی ظلم ہوا فلسطینیوں کو نکال کر ایک نیا ملک تشکیل دیا گیااپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہویے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت تناوکے خاتمہ کیلئے تیار ہیں شام کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں بات چیت سے ہی بات بنے گی ہم سب کو مدد کرنا چاہئے کہ شام کے عوام سے مکالمہ کے ذریعہ مسئلہ کا حل تلاش کیا جائے،کلبھوشن یادیو پر تحقیقات کو کوئی نتیجہ ہوتا تو پاکستان کو اعتماد میں لیتے اس حوالے سے دونوں ممالک کی ایجنسیاں رابطہ میں ہیں، شام عراق اور یمن کے بحرانوں پر بات ہوئی ہے دونوں ممالک کاموقف تھا کہ بات چیت کے ذریعہ مسائل کا حل ڈھونڈا جائے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -