محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی جانچنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی جانچنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں

  

لاہور( اے این این) محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو جانچنے کیلئے حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں تعلیمی اداروں کی سکیورتی کے لیے محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس کو احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد لاہور پولیس نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تعلیمی اداروں کی پولیس کی جانب سے کی جانے والی سکیورٹی کو بھی چیکنگ کے لیے حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر مشتمل ٹیم پر ایک انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی جو تعلیمی اداروں میں جا کر سکیورتی انتظامات کاجائزہ لیتے ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کاکہنا تھا کہ اقبال ٹاؤن میں اے کیٹیگری کے تعلیمی اداروں پر سکیورتی کے لیے پولیس کی بھاری نفری لگائی گئی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -