کراچی کے تھانوں سے اسپیشل پولیس پارٹیوں کو ختم کر دیا گیا

کراچی کے تھانوں سے اسپیشل پولیس پارٹیوں کو ختم کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی پولیس چیف ثنائاللہ عباسی نے کراچی بھرمیں تھانوں سے اسپیشل پولیس پارٹیوں کو ختم کردیاہے، اسپیشل پولیس پارٹی کے اہلکارکئی سال سے خفیہ ڈیوٹیوں پر مامور تھے، اسپیشل پولیس کے بیشتر اہلکار اصل کام چھوڑ کرجرائم کی سرپرستی میں ملوث پائے گئے، اسپیشل پولیس اہلکاروں کو وردیاں پہن کر ڈیوٹیاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ،ذرئع کے مطابق کراچی میں بڑھتے ہوئے پولیس گردی کے واقعات نے شہریوں کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا تھا چند روز قبل پولیس کے اے ایس آئی کی جانب سے گیس اسٹیشن کے منیجر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فوٹیجز پورے ملک نے دیکھی جو طاقت کے نشے میں چور ہو کر اس کو محض اس بات پر ماررہا تھا کہ اس نے بندش کے باعث اس کو گیس فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔کراچی کے قائم مقام پولیس چیف ثنائاللہ عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی راجہ ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ثناء اللہ عباسی کا فوری طور پر پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کرلی اس ضمن میں کراچی بھرمیں تھانوں کی سطح پر اسپیشل پولیس پارٹیوں کو ختم کردیا گیا، اسپیشل پولیس پارٹی کے اہلکارکئی سال سے خفیہ ڈیوٹیوں پر مامور تھے ، اسپیشل پولیس پارٹی کے بیشتر اہلکار اصل کام چھوڑ کرجرائم کی سرپرستی میں ملوث پائے گئے، اسپیشل پولیس کے اہلکاروں کو وردیاں پہن کر ڈیوٹیاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے پولیس اور سی پی ایل سی نے ڈی کوائے فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فورس میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ فورس کے اہلکاروں کو ضلعی پولیس افسران ذمہ داریاں دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی اہلکاروں کو ٹیکنیکل سہولیات بھی فراہم کرے گی۔