تخت بھائی ،اسلحہ کی بھاری کھیپ ملاکنڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

تخت بھائی ،اسلحہ کی بھاری کھیپ ملاکنڈ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

تخت بھائی(نامہ نگار) لوند خوڑ پولیس نے اسلحے کی بھاری کیپ کی ملاکنڈ ایجنسی سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔بڑے پیمانے پر اسلحہ و کارتوس برامد۔ کامیاب کاروائی پر ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی طرف سے لوند خوڑ پولیس کے لیے نقد انعامات و تعریفی اسناد کا اعلان۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن لوند خوڑ میں نیوز کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اے ایس پی تخت بھائی سرکل علی بن طارق اورایس ایچ تھانہ لوند خوڑ سیف اللہ خان نے کہاکہ گزشتہ رات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ خیبر ایجنسی سے اسلحے کی بھاری کیپ ملاکنڈ ایجنسی سمگل کی جا رہی ہے جس پر لوند خوڑ پولیس کے ایس ایچ او سیف اللہ خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہاتھیانوں سخاکوٹ روڈ پر جگہ جگہ ناکہ بندی کر کے اس دوران XLIموٹر کار نمبرCK865 کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے کار روکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کھول دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی کی ٹائر پنکچر ہو گئی ۔پولیس نے اس دوران گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور محمد اسرار ولدمحمد آمین سکنہ جہانگیر آباد تخت بھائی کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گاڑی کی خفیہ خانوں کی تلاشی لینے پر 12بور کے دس عدد ریفیٹرز، 10عدد چھوٹے اور10عدد بڑے میگزین، 3عدد نائن ایم ایم پستول، 2عدد تیس بور پستول اور 6000کارتوس برآمد کر لیے ۔لوند خوڑ پولیس نے ملزم محمد اسرار ولد محمد آمین کے خلاف زیر دفعہ 15AAاور 16AAکے تحت مقدمات درج کر لیے جبکہ پولیس ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے آج اس کو تخت بھائی کے مقامی عدالت میں پیش کرینگے۔ DPOمردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کامیاب کاروائی پر لوند خوڑ پولیس کے ایس ایچ او سیف اللہ خان اور اے ایس آئی صابر خان سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے لیے نقد انعامات کے علاوہ تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -