صوابی ،ایڈیشنل سیشن جج کے عقب میں بم کی افوا،پولیس کی دوڑیں

صوابی ،ایڈیشنل سیشن جج کے عقب میں بم کی افوا،پولیس کی دوڑیں

  

صوابی(بیورورپورٹ )زیرتعمیر کورٹ روم ایڈیشل سیشن جج لاہور کی عقب میں ٹین کے ڈبے میں بم کی افوا ہ سے پولیس کی دوڑیں لگ گئی۔ جب کہ احاطہ کچہری میں موجود سائیلان اوروکلاء میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی، بم ڈسپوزل سکواڈ بم کو ناکارہ بنانے کے لئے موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ٹین ڈبے میں بجلی کی تاریں اورمٹی بھری ہوئی تھی۔ ضلع بھر کی پولیس نے بم کی افواہ کے بعد جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور اور تحصیل ہیڈ کوارٹر لاہور جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے دریں اثناء لاہوربار ایسوسی ایشن کا بینہ کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت ولایت خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر قراردادپاس کی گئی کہ احاطہ کچہری میں واچ ٹاور لگائے جائے ،دیواروں پر خاردار تاریں بچھائی جائے سیکورٹی خدشات کی پیش نظرگیٹس پر کیمرے اوربائیو میٹرک سسٹم نصب کیاجائے ،بار کے سیکرٹری جنرل تنویر شہزادایڈوکیٹ نے حکومت سے وکلاء اوراحاطہ کچہری کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ۔#

مزید :

کراچی صفحہ اول -