بٹ خیلہ ،لیویز فورس کے دو رشوت خور اہلکار کا سہ روزہ جسمانی ریمانڈ

بٹ خیلہ ،لیویز فورس کے دو رشوت خور اہلکار کا سہ روزہ جسمانی ریمانڈ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ انٹی کرپشن مالاکنڈ کی جانب سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتارمالاکنڈ لیویز فورس تھانہ وزیرآباد کے پوسٹ کمانڈرصوبیدارفضل الرحمان اورکانسٹیبل شاہ زیب خان کوسینئرسول جج اعلیٰ علاقہ قاضی محمدطفیل خان کے عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈپرمحکمہ انٹی کرپشن مالاکنڈکے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ محمدطاہرنامی شخص ساکن درگئی سے مالاکنڈلیویز فورس تھانہ وزیرآباد کے پوسٹ کمانڈرصوبیدارفضل الرحمان اورسپاہی شاہ زیب خان نے دس ہزارروپے رشوت لی تھی اطلاع ملنے پرمحکمہ انٹی کرپشن مالاکنڈکے افسران نے کاروائی کرکے مذکورہ ا ہلکاروں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گزشتہ روز سینئرسول جج اعلیٰ علاقہ قاضی طفیل آحمدخان کے عدالت میں پیش کیاعدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈپرتھانہ محکمہ انٹی کرپشن مالاکنڈکے حوالے کردیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -